ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایئر پورٹ پر بھڑے روی شنکر پرساد اور آر کے سنہا کے حامی، جم کر ہوئی مارپیٹ

ایئر پورٹ پر بھڑے روی شنکر پرساد اور آر کے سنہا کے حامی، جم کر ہوئی مارپیٹ

Wed, 27 Mar 2019 11:37:54    S.O. News Service

پٹنہ ، 27 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) بہار کی ہائی پروفائل سیٹوں میں سے ایک پٹنہ صاحب میں شتروگھن سنہا کے ٹکٹ کٹنے کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مرکزی وزیر قانون روی شنکر پرساد کو ٹکٹ دیا تو اسی علاقے سے ٹکٹ کے مضبوط دعویدار آر سنہا ناراض ہو گئے۔اس دوران پارٹی کے ان 2 بڑے لیڈروں کے حامیوں کے درمیان مقابلہ ہو گیا۔بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے پٹنہ صاحب لوک سبھا سیٹ سے امیدوار کا اعلان کئے جانے کے بعد آج منگل تو جب پہلی بار مرکزی وزیر قانون اور بی جے پی لیڈر روی شنکر پرساد پٹنہ پہنچے تو ان کا استقبال کرنے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں ان کے حامی پھول۔مالا کے ساتھ پٹنہ ایئرپورٹ پر موجود تھے، لیکن اس وقت وہاں پر افراتفری کا ماحول ہو گیا جب بی جے پی راجیہ سبھا ایم پی آر کے سنہا کے حامی روی شنکر پر ساد کے حامیوں کے ساتھ باہم گریبان ہو گئے۔غور طلب ہے، اس بات کا خدشہ پہلے سے ہی تھا کہ پارٹی کی طرف سے پٹنہ صاحب لوک سبھا سیٹ سے اس بار موجودہ ایم پی شتروگھن سنہا کو ٹکٹ نہیں ملے گا اور ایسے میں روی شنکر پرساد کے ساتھ ساتھ آر سنہا کو بھی اس سیٹ سے ٹکٹ لینے کا دعویدار مانا جا رہا تھا۔


Share: